سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام سکولمپکس گیمز سیزن تھری کی اختتامی تقریب

Concluding ceremony of Schoolmpics Games Season Three

کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے سکولمپکس گیمز سیزن تھری میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، انعامات اور میڈلز تقسیم کئے

بہاول پور:11/نومبر :  کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے کہاہے کہ صحتمندانہ سرگرمیاں اور کھیلوں کے مقابلہ جات نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو جلا بخشتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ نصابی سرگرمیوں سمیت ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام سکولمپکس گیمز سیزن تھری کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن سروش فاطمہ، خواجہ مظہرالحق، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن جام آفتاب، سی ای او ایجوکیشن محمد اکرم، سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ محمد شہباز طاہر،ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن بابر نثار، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر ناصر حمید، ڈائریکٹر سپورٹس راؤ عمر حیات، ڈی او لٹریسی ڈاکٹر زاہد نذیر خان،بورڈ آف انٹرمیڈیٹ آفیسرز، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آفیسرز،سپورٹس اور متعلقہ محکموں کے افسران اور کھلاڑی موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹراحتشام انورنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کو نہ صرف وقار کے ساتھ جیتنے اور کھلے دل سے ہار قبول کرنے کا ہنر سکھاتی ہیں بلکہ سپورٹس مین سپرٹ کو فروغ دینے میں بھی نمایاں کردار ادا کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے، نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو نکھارنے اوراس سلسلہ میں ان کو عملی تربیت کی فراہمی سمیت نوجوانوں کے مابین نصابی و ہم نصابی سطح پر مقابلہ جات کی فضا برقرار رکھنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے تلقین کی کہ طلبہ تعلیم اور کھیل کے میدانوں میں اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو پہچانیں اور ان میں نکھار پیدا کرنے کے لئے مقابلہ جات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مستقبل میں ہونہار کھلاڑیوں کو ملکی سطح پر مواقع فراہم کرنے کے لئے ٹیلنٹ پول قائم کیا جائے۔دریں اثناء کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے سکولمپکس گیمز سیزن تھری میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، انعامات اور میڈلز تقسیم کئے۔ سکولمپکس میں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کے سکولوں کے طلباء سمیت پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختون خواہ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے 3ہزار سے زائد طلباء نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور300سے زائد منتظمین نے بھی خدمات سرانجام دیں۔نتائج کے مطابق مجموعی کارکردگی پر ضلع بہاولپور چمپیئن ٹرافی کا حقدار قرار پایا۔ ہاکی بوائز میں لیہ نے پہلی، بہاول نگر ضلع نے دوسری اور رحیم یار خاں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فٹ بال کے مقابلے میں رحیم یار خاں نے پہلی، بہاول نگر نے دوسری اور وہاڑی ضلع کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کرکٹ کے بوائز مقابلہ جات میں بہاول پور کی ٹیم نے پہلی، وہاڑی نے دوسری اور ڈیرہ غازیخاں کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کرکٹ گرلز کے مقابلہ جات میں بہاول پور نے پہلی، لیہ نے دوسری اور وہاڑی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔والی بال گرلز کے مابین مقابلہ جات میں بہاول پور ضلع کی ٹیم نے پہلی، رحیم یار خاں ضلع کی ٹیم نے دوسری اور لیہ کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ والی بال بوائز کے مقابلہ جات میں بہاول نگر ضلع کی ٹیم نے پہلی، بہاول پور نے دوسری جبکہ رحیم یار خاں کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بیڈمنٹن کے گرلز کے مابین مقابلہ جات میں خانیوال ضلع کی ٹیم نے پہلی، بہاول پور ضلع کی ٹیم نے دوسری اور لودھراں کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بیڈمنٹن بوائز کے مقابلہ جات میں بہاول نگر نے پہلی، وہاڑی ضلع نے دوسری اور بہاول پور ضلع نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح ٹیبل ٹینس گرلز کے درمیان مقابلہ جات میں خانیوال ضلع کی ٹیم نے پہلی، بہاولپور ضلع کی ٹیم نے دوسری اور بہاول نگر ضلع کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیبل ٹینس بوائز کے مابین مقابلہ جات میں بہاول نگر نے پہلی، ملتان نے دوسری اور راجن پور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فٹ بال کے مقابلے میں رحیم یار خاں نے پہلی، بہاول نگر نے دوسری اور وہاڑی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایتھلیٹکس مقابلہ جات میں ملتان نے پہلی، خانیوال نے دوسری اور بہاول نگر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایتھلیٹکس گرلز مقابلہ جات میں بہاول پور نے پہلی، مظفر گڑھ نے دوسری اور بہاول نگر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح پرائیویٹ سکولز اور مدارس کیٹگری میں بیڈمنٹن بوائز مقابلہ جات میں روٹس سکول نے پہلی، جامعہ الصابر نے دوسری اور بیکن ہاؤس سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بیڈمنٹن گرلز میں بیکن ہاؤس نے پہلی، نیکسس نے دوسری اورمدینہ المازان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیبل ٹینس بوائز مقابلہ جات میں سٹی سکول نے پہلی، بیکن ہاؤس نے دوسری اور روٹس سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیبل ٹینس گرلز مقابلہ جات میں پروگرامر سکول نے پہلی، نیکسس گرلز نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب تقسیم انعامات میں سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اسی طرح آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان، سندھ، سرحد، خیبر پختونخواہ اوربلوچستان کے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔