Advertisements

پرنس بہاول عباسی کی جمیل کمبوہ اور کامران طلال سے تعزیت شیخ اقبال کے انتقال پر دکھ کا اظہار

Prince Bahawal Abbasi offers condolences on the sad demises of Jamil Kamboh son,Kamral Talal nephew and Sheikh Iqbal
پر نس بہاول خان عباسی گاؤشالہ میں سابق کونسلر چوہدری جمیل کمبوہ سے ان کے نوجوان صاحبزادے صحافی عارف جمیل کمبوہ کے انتقال پر تعزیت کر رہے ہیں
Advertisements

ولیعہد بہاولپور نے گاؤشالہ پہنچ کر سابق کونسلر چوہدری جمیل کمبوہ سے ان کے نوجوان صحافی بیٹے عارف جمیل کمبوہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد اقبال کے رحلت کر جانے پر بھی حمزہ ٹاؤن میں ان کے بھائیوں سے تعزیت کی

پرنس بہاول خان عباسی محمود کالونی بھی گئے جہاں انہوں نے نوجوان صحافی کامران طلال کے پانچ سالہ بھتیجے کے اغوا اور قتل پر سوگوار خاندان سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

Advertisements

احمد پور شرقیہ( نامہ نگار) امیدوار قومی اسمبلی این اے 166 پرنس بہاول عباس خان عباسی کی عوامی رابطہ مہم تیزی سے جاری ہے – وہ ایک طرف صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں روزانہ عام لوگوں سے ملاقات کر کے ان ان سے رابطہ استوار رکھے ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف ہر عام و خاص کی خوشی غمی میں برابر شریک ہو رہے ہیں – پرنس بہاول عباسی گزشتہ روز سابق کونسلر چوہدری محمد جمیل کمبوہ کی اقامت گاہ پر گئے اور ان کے نوجوان صاحبزادے صحافی عارف جمیل کمبوہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا انہوں نے عارف جمیل کمبوہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اسی طرح وہ محمود کالونی بھی گئے جہاں انہوں نے نوجوان صحافی کامران طلال کے پانچ سالہ بھتیجے عدیل کے اندھے قتل پر

سوگوار خاندان سے دلی رنج وغم کا اظہار کیا انہوں نے دعا کی کہ
اللہ تعالی پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے- دریں اثنا پرنس بہاول عباس عباسی اپنی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں حمزہ ٹاؤن بھی گئے جہاں انہوں نے انجمن تاجران کنگن روڈ کے صدر شیخ محمد اقبال کے انتقال پر ان کے بھائیوں سے تعزیت کی انہوں نے شیخ اقبال مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی

پرنس بہاول عباس خان عباسی چڑی مار باغ محمود کالونی میں نوجوان صحافی محمد کامران طلال کے پانچ سالہ بھتیجے محمد عدیل کے اغوا اور قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے

پرنس بہاول خان عباسی حمزہ ٹاؤن میں انجمن تاجران کنگن روڈ کے صدر شیخ محمد اقبال مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں