Advertisements

تحریک منہاج القران کے زیر اہتمام سیدہ فاطمتہ الزہرا کے ولادت باسعادت کی روح پرور تقریب

Tehreek MinhajulQuran celebrtates Syeda FatimaulZahra birthday.
احمد پور شرقیہ: تحریک منہاج القران کے زیر اہتمام دختر رسول سیدہ فاطمۃ الزہرا کے ولادت باسعادت کی جناح حال میں منعقدہ تقریب کے اسٹیج کا منظر بائیں سے دائیں محمد عابد خاکوانی، مدیر احسان احمد سحر ،سردار شاکر خان مزاری ، علامہ محمد عابد سعیدی اور سٹیج سیکر یٹری شاہد عالم شاہد موجود ہیں جبکہ شرافت حسین منقبت پیش کر رہے ہیں
Advertisements

دختر رسول سیدہ فاطمتہ الزہرا کائنات کی سب سے سچی خاتون ہیں، سردار شاکر خان مزاری

احمد پور شرقیہ ( رپورٹ عمران لاڑ ) دختر رسول سیدہ فاطمتہ الزہرا کائنات کی سب سے سچی تمام عورتوں کی سردار ہیں، سردار شاکر خان مزاری، گزشتہ روز جناح ہال احمد پور شرقیہ میں کی تحریک منہاج القرآن بہاولپور بی احمد پور شرقیہ کے زیرِ اہتمام دختر رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر ایک روح پرور شاندار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ملک کے معروف نوجوان ثناء خوان مصطفےٰ شرافت حسین سعیدی، ازین اختر اور کرم میراں قادری نے منقبت بحضور سیدہ کائنات پیش کیے، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری اور معروف عالم دین علامہ محمد حامد سعیدی نے خطابات کرتے ہوئے کہا سیدہ کائنات سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا رسول کونین حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی پیاری اور لاڈلی بیٹی تھیں، کائنات کی تمام خواتین میں سب سے سچی، سردار اور رسول کے لاثانی گھرانے کا مرکز تھیں، حدیث مبارکہ کے کئی روایات کے مطابق وہ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کو کائنات میں سب سے بڑھ کر عزیز تھیں، آپ فرمایا فاطمہ میرے جگر کا حصہ ہے جس نے اسے تکلیف دی اس نے مجھے تکلیف دی، انہوں نے پروگرام میزبان عمران لاڑ اور پروفیسر راشد حسین دھرالہ کو خوش بخت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمان سیدہ کائنات کی ولادت باسعادت کا تہوار مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا کریں، اس سے اللہ اور اس کا رسول راضی ہوں گے، اس موقع پر سینئر موسٹ صحافی احسان احمد سحر، عابد مصطفیٰ خاکوانی، ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب، عبد الرحمن لاڑ، محمد ساجد درانی قادری، ارسلان لاڑ، جمیل پروانہ، شوکت رحیم بھٹی، قاری محمد اکمل، مہر سعید احمد سعیدی، شبیر فراز خان، قاضی رحیم بخش جوئیہ، جام عمران گھوٹیہ، سید ممنون بخاری، سید غلام مجتبیٰ بخاری، سید علی رضا کاظمی، مختار ملک، جان محمد چوہان، جاوید مغل، سلیم آغا، سید عمران علی ہاشمی، راشد چنڑ، رانا محمد سلیم، ڈاکٹر خادم حسین سومرو، اعجاز الرحمن خان، سید مدثر عباس نقوی، ڈاکٹر عبدالسلام، محمد اکبر حیدری، عمر فاروق جوئیہ، ملک اسد حمید اور شہریوں کے کثیر تعداد نے شرکت کی، اسٹیج سکریٹری کے فرائض شاہد عالم شاہد نے ادا کیے۔

Advertisements

تحریک منہاج القران جنوبی پنجاب کے نائب ناظم اعلی سردار شاکر خان مزاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

تحریک منہاج القران کے زیر اہتمام سیدہ فاطمۃ الزہرا کے ولادت باسعادت کی تقریب میں علامہ محمد حامد سعیدی خطاب کر رہے ہیں

تحریک منہاج القران کے زیر اہتمام جناح ہال میں سیدہ فاطمۃ الزہرا کے ولادت باسعادت کی روح پرور تقریب میں شریک شرکاء کی ایک تصویر