Advertisements

قاضی عدنان فرید کی میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات

Qazi Adnan Farid meets Mian Hamza Shehbaz Sharif
لاہور پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی سینیئر نائب صدر قاضی عدنان فرید سابق وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کر رہے ہیں
Advertisements

مسلم لیگ ن قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں شاندار انتخابی کامیابی حاصل کرے گی میاں حمزہ شہباز

لیگی کارکن ملک بھر میں
گلی گلی کوچہ کوچہ پھیل جائیں اور اپنے حلقوں میں عوام کو میاں محمد نواز شریف کا سنہری دور یاد دلائیں

Advertisements

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک بھر میں انشاءاللہ آئندہ عام انتخابات میں چاروں صوبوں میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی لیگی کارکنوں کو چاہیے کہ وہ گلی گلی کوچے کوچے پھیل جائیں اور میاں محمد نواز شریف کا سنہری دور اپنے اپنے حلقوں کے عوام کو یاد دلائیں – ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے ضلعی سینیئر نائب صدر اور سابق ایم پی اے قاضی عدنان فرید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے لاہور میں ان سے ملاقات کی تھی – قاضی عدنان فرید نے حمزہ شہباز شریف کو ضلع بہاولپور کی سیاسی و انتخابی صورتحال سے آگاہ کیا

قاضی عدنان فرید نے میاں حمزہ شہباز شریف کو بتایا کہ وہ ان کے ساتھی الیکشن لڑنے کے لیے بھرپور تیار ہیں-, ہم نے اپنے اپنے علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کا اغاز کر دیا ہے انشاءاللہ عام انتخابات میں کامیابی ہمارے قدم چومے گی