اسلامیہ یونیورسٹی کے 27اساتذہ (سائنسدانوں)کی سٹینفرڈ یونیورسٹی امریکہ کی دنیا کے 2فیصد بہترین سائنسدانوں کی فہرست میں شمولیت خوش آئند ہے : کمشنر ڈاکٹر احتشام انور
کمشنر بہاول پور ڈاکٹر احتشام انور کی اسلامیہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور محققین کی حوصلہ افزائی قابل تحسین ہے : وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر
کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 27اساتذہ (سائنسدانوں)کی سٹینفرڈ یونیورسٹی امریکہ کی جاری کی گئی دنیا کے 2فیصد بہترین سائنسدانوں کی فہرست میں شمولیت انتہائی خوش آئند امر ہے۔ ہمارے سائنسدان تحقیقی سرگرمیوں کی بدولت ملک کی معاشی اور سماجی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ ان تحقیقی سرگرمیوں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سائنسدانوں کی ہر ممکن مدد اور معاونت کریں گی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے محققین نے کچھ عرصہ قبل ماحولیاتی آلودگی کے مسائل اور اُن کے حل کے لئے خاص طور پر بہاول پور کے ائیر انڈیکس سے متعلق تحقیق پر حکومتی اِداروں کی مدد کی تھی۔اس طرح کے مفید منصوبوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سائنسی اور سماجی علوم میں تحقیق کے میدان میں نمایاں مقام کی حامل ہے۔ کمشنر بہاول پور ڈاکٹر احتشام انور کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اساتذہ اور محققین کی حوصلہ افزائی قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر خصوصی بریفنگ میں ڈائریکٹر ریسرچ، اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن، پروفیسر ڈاکٹر محمد عاطف نے کہا کہ حال ہی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اورک کو ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظوری ملی ہے۔ اس وقت اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اب تک 2351مقالے شائع ہو چکے ہیں،52تحقیقی منصوبوں پر تحقیق جاری ہے، یونیورسٹی میں اس وقت 7لیبارٹریاں تجارتی پیمانے پر کام کر رہی ہیں، 3پیٹنٹ منظور ہو چکے ہیں اور 6پیٹنٹس پر کام ہو رہا ہے۔ اِسی طرح اسلامیہ یونیورسٹی کے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تسلیم شدہ 15تحقیقی مجلے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی سرپرستی میں اورک افرادی قوت اور استعدادِ کار جدت تحقیق میں بہتری اور پائیدار ترقی کے لئے کام کر رہا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹ،پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنس،پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد ڈین فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھ میٹیکل سائنسز، ناصر حمید ڈائریکٹر انفارمیشن بہاول پوراور محمد طیب اسسٹنٹ کمشنر جنرل موجود تھے۔ اس موقع پر کمشنر بہاول پور ڈاکٹر احتشام انور نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کے ہمرا ہ پروفیسر ڈاکٹر نوید اخترشعبہ فارماسیوٹکس، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری، پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ مدنی شعبہ فارماسیوٹکس اینڈ ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل، پروفیسر ڈاکٹر محمد عاطف شعبہ فارمیسی پریکٹس اینڈ ڈائریکٹر اورک، پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین شعبہ پیتھالوجی، پروفیسر ڈاکٹر ظہیر عباس شعبہ ریاضی، پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق وارثی شعبہ کیمسٹری، پروفیسر ڈاکٹر واجد نسیم شعبہ ایگرانومی، پروفیسر ڈاکٹر مقشوف احمد شعبہ سوائل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم اختر انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، ڈاکٹر حمیرا ارشد ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ کمپیوٹر سائنسز، ڈاکٹر غلام عباس ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ ریاضی،ڈاکٹر ماجد نیاز اختر ایسوسی ایٹ پروفیسر انسٹی ٹیوٹ آف فزکس، ڈاکٹر محمد اظہر خان ایسوسی ایٹ پروفیسر انسٹی ٹیوٹ آف فزکس، ڈاکٹر محمد شکیل ایسوسی ایٹ پروفیسر انسٹی ٹیوٹ آف فزکس، ڈاکٹر مرتضیٰ حسن ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ بائیو ٹیکنالوجی، ڈاکٹر عبدالرحمن اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ایگرانومی، ڈاکٹر محمد عادل اسسٹنٹ پروفیسر انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، ڈاکٹر محمد علی رضا اسسٹنٹ پروفیسر/ڈائریکٹر نیشنل انٹرکراپنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، توصیف منور لیکچرر انسٹی ٹیوٹ آف فزکس، فیصل ذوالفقار لیکچرار محکمہ باغبانی اور محمد عمر، لیکچرر سافٹ ویئر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو سرٹیفیکٹس دئیے۔