Advertisements

پیر سیّد مُحمد شاہ جرار عُمرے کی اداٸیگی کے لیے روانہ

Peer Syed Muhammad Shah Jarar left for Umrah
Advertisements

احمدپورشرقیہ ( قاضی محمد عمران بھٹہ ) معروف علمی و رُوحانی شخصیت پیر سیّد مُحمد شاہ جرار عُمرے کی اداٸیگی کے لیے مُبارک سفر پر روانہ مُریدین و مُتعلقین اور عقیدت مندوں نے خوبصورت مالا سے لاد کر نیک خواہشات کے ساتھ روانہ کیا اس مُوقع پر پیر سیّد مُحمد شاہ جرار نے بات چیت کرتے ہوٸے کہا کہ میں رب تعالیٰ کا جتنا بھی شُکر ادا کروں وہ بہت کم ہے کہ آج کے پُرفتن دور میں جنہوں نے تیرھویں دفعہ مُجھے حرمین شریفین کی زیارت کے لیے توفیق عطا فرماٸی مزید انہوں نے فلسطین کے مُسلمانوں پر اسراٸیل کی جانب سے ظُلم و بربریت کی انتہا پر گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے فلسطین میں جو مُسلمانوں اور معصوم بچوں بچیوں پر ظلم ہو رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے پوری دُنیا خاموش ہے آخر کیوں سارا فلسطین لہو لہو ہے انہوں نے کہا کہ قبلہ اول سے آپ کا اور میرا رُوحانی تعلق قرآنِ کریم نے جوڑا ہے اور فلسطینی مُسلمان اسی مسجد اقصیٰ کی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن گُذشتہ کٸی دنوں سے قُربانیوں کی لازوال داستان رقم کرتے ہوئے فلسطینی مُسلمان اپنے لہو سے جو چراغ روشن رکھے ہوئے ہیں تو کل بروزِ حشر ہم کس منہ سے جواب دیں گے یہاں تک کہ عالمِ اسلام اُن کی مدد کو بھی نہ پہنچا عالم اسلام کن مصلحتوں کا شکار ہم،ہماری اسلامی ریاست کے حُکمران اور مذہبی رہنماہان کس بُرے وقت کے منتظر ہیں یہ بھی دیکھو اور غور کرو کہ دُنیا کس طرح مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور ہم ابھی تک حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں تو اس مُوقع پر ہم چیف آف آرمی سٹاف،چیف جسٹس پاکستان،وزیراعظم پاکستان اور تمام اداروں سے مُطالبہ کرتے ہیں کہ ظُلم و بربریت کے شکار فلسطینی مُسلمانوں کیلٸے اعلیٰ سطحوں پر آواز اُٹھاٸیں اُنکے دست بازو بنیں اور اُن پر ظُلم و بربریت ختم کرنے کے لیے بھر پور اقدامات کریں آخر میں پیر سیّد مُحمد شاہ جرار نے فلسطینی مُسلمانوں کے حق میں خصوصی دُعا کراٸی اس موقع پر مولانا راشد فاروقی،میاں سعود اختر،مولانا اعجاز الحق،مدنی خانزادہ اور مکی خانزادہ سمیت مُریدین و مُتعلقین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد موجود تھی