ڈاکٹر جوڑے نے رحمت ایجوکیشنل ٹرسٹ قائم کر دیا
رحمت سکول کے بانی ڈاکٹر محمد شہباز چوھدری نے لندن سے احمد پور شرقیہ پہنچ کر سکول کا دورہ کیا
اپنی مدد اپ کے تحت چلنے والے اسکول میں 40 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں جن کو رحمت ٹرسٹ کی طرف سے تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں
احمد پور شرقیہ( نامہ نگار)اپنے لیے تو سب ہی جیتے ہیں لیکن معاشرے کے نادار اور مستحق بچوں کی تعلیم کے لیے انسانی ہمدردی پر کام کرنے والے ڈاکٹر میاں بیوی کے جوڑے نے رحمت ایجوکیشنل ٹرسٹ قائم کر دیا جس کے تحت مستحق بچوں کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق تعلیم فراہم کی جا رہی ہے رحمت سکول کے بانی ڈاکٹر محمد شہباز چوھدری نے لندن سے احمد پور شرقیہ پہنچ کر سکول کا دورہ کیا ۔اور سکول میں نئے یونٹ کا افتتاح کیا جس کے تحت تمام مستحق بچوں کو دوپہر کا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا اپنی مدد اپ کے تحت چلنے والے اسکول میں 40 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں جن کو رحمت ٹرسٹ کی طرف سے تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جن میں کھانا جوتے یونی فارم کتابیں بیگز کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر انہیں پاکٹ منی بھی دی جاتی ہے اور اس میں کسی قسم کا کوئی حکومتی تعاون شامل نہیں ہے ڈاکٹر محمد شہباز چوھدری پیشے کے لحاظ سےڈاکٹر ہیں لندن میں عرصہ دراز سے مقیم ہیں ان کی مسز بھی لندن میں ڈاکٹری کرتی ہیں دونوں میاں بیوی اور ان کی فیملی نے اوور ٹائم لگا کر مزید فنڈز اکٹھے کیے اور احمد پور شرقیہ اپنے ابائی شہر میں مستحق اور نادار بچوں کے لیے انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کا پرائمری سکول قائم کیا ہے جس کے تمام اخراجات یہ برداشت کرتے ہیں ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد شہباز نے کہا کہ سکون نہ جانے والے بچوں کو خط غربت کی لکیر کی وجہ سے تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ہیں اس لیے ان کی کوشش ہے کہ سکول نہ جانے والے بچوں کو معاشرے کا شہری بنایا جائے اور ان کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد اگلے فیز میں ان کو سکل ڈیویلپمنٹ کی ٹریننگ دلائی جائے گی تاکہ یہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں سکول میں منعقدہ تقریب میں تلاوت اور نعت خوانی ہوئی۔ اس کے بعد بچوں نے ٹیبل وی پیش کیے اور مختلف خاک پیش کیے اس موقع پر سکول سے تعلیم حاصل کرنے والے مستحق بچوں کے والدین نے بھی اس امر کا اظہار کیا کہ ان کو بہت خوشی ہوئی ہے کہ ان کے علاقے میں ان کے بچوں کو کھانے کے علاوہ سکول میں تعلیم کی اعلی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔