Advertisements

حکیم طارق محمود چغتائی کی سربراہی میں وفد کی اوچ شریف شمس محل آمد

Hakeem Tariq Mahmood Chaghtai arrived at Uch Sharif Shams Mahal
Advertisements

شمس محل پر آنے والے وفد میں سابق صوبائی وزیر کے پی کے ولی عہد نواب آف کالا باغ سید احمد حسین شاہ، سمیت دیگر بھی شامل تھے

اوچ شریف (کرائم رپورٹر)  معروف شخصیت حکیم طارق محمود چغتائی کی سربراہی میں سابق صوبائی وزیر کے پی کے ولی عہد کالا باغ، اقلیتی برادری ہندو سکھ کمیونٹی کے وفد کی اوچ شریف شمس محل آمد، سجادہ نشین دربار قادریہ غوثیہ مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کے صاحبزادہ مخدومزادہ سید احمر رضا گیلانی نے تبرکات و نوادرات کی زیارت کرائی۔  معروف شخصیت حکیم طارق محمود چغتائی (عبقری حویلی والے) نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوچ شریف اولیاء کرام کی سرزمین ہے تاریخ کے اوراق بتاتے ہیں کہ یہاں بزرگان دین نے اسلام کی کرنیں بکھیریں اور لاکھوں لوگوں کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا، حضرت ثانی عبدالقادر محبوب سبحانی، حضرت سید جلال الدین سرخپوش بخاری، حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت سمیت دیگر اولیاء کرام وہ ہستیاں ہیں جن کی محنت سے اسلامی تعلیمات سے لوگ روشناس ہوئے، انہوں نے کہا کہ شمس محل میں تاریخی تبرکات و نوادرات کی زیارت کرکے دلی سکون حاصل ہوا، شمس محل پر آنے والے وفد میں سابق صوبائی وزیر کے پی کے ولی عہد نواب آف کالا باغ سید احمد حسین شاہ، اقلیتی کمیونٹی سے رمیش کمار اور کرتار پور ننکانہ کے متولی سمیت دیگر افرادمحمد نواز اور فضل حسین خان بھی شامل تھے۔ ولی عہد مخدومزادہ سید احمر رضا گیلانی کی جانب سے مہمانوں کی تواضع کی گئی،

Advertisements