Advertisements

نوجوان مسلم لیگی رہنما قاضی برہان فرید کی طارق رشید ملک کے ہمراہ مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر تعزیت کے لیے آمد

Ahsan Ahmed Seher with Qazi Burhan
احمد پور شرقیہ مسلم لیگ ن کے نوجوان سینیئر رہنما قاضی برہان فرید مدیر احسان احمد سحر سے ان کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کے انتقال پر تعزیت کر رہے ہیں
Advertisements

مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کے لئے دعا کی

سابق سٹی ناظم ٹو مخدوم سید حسنین عسکری نے بھی مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور انکے لیئے دعائے مغفرت کی

Advertisements

احمد پور شرقیہ ،۔ ( سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ ن کے نوجوان سینیئر رہنما قاضی برہان فرید نے گزشتہ شام مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر سے ان کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن پر ملاقات کی اور ان کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری سابق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد پور شرقیہ کی وفات پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما طارق رشید ملک ان کے ہمراہ تھے -قاضی برہان فرید اور طارق رشید ملک نے سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے بلندی درجات کے لیے دعا کی- قبل ازیں سابق سٹی ناظم ٹو مخدوم زادہ سید حسنین عسکری نے بھی مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ سابق ہیڈ مسٹر یس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد پور شرقیہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے انتقال پر اپنے دلی صدمہ کا اظہار کیا انہوں نےدعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ مغفورہ کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور مدیر احسان احمد سحر کو یہ صدمہ برداشت کر نے کی ہمت عطاء کریں

Tariq Rasheed
احمد پور شرقیہ: سابق سٹی ناظم ٹو مخدوم سید حسنین عسکری اور مسلم لیگی رہنما طارق رشید ملک مدیر احسان احمد سحر سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے