Advertisements

پرنس بہاول عباسی اپنے عظیم اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کی خواہشمند ہیں نواب صلاح الدین عباسی

Nawab Salahuddin conversation with various public delegations
ڈیرہ نواب صاحب: سینیئر مسلم لیگی رہنما میاں محمد یونس اور بلدیہ احمد پور شرقیہ کے سابق چیئرمین میاں محمد الیاس ایاز اور دیگر نواب صلاح الدین سے ملاقات کرتے ہوئے پرنس بہاول عباس خان عباسی بھی موجود ہیں
Advertisements

پرنس بہاول خان عباسی لندن سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد 2017 سے عوام کے دکھ سکھ میں شریک ہیں ان کا یہ سلسلہ انشاءاللہ تا زیست جاری رہے گا

امیر آف بہاولپور کی صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو سابق چیئرمین بلدیہ میاں محمد الیاس ایاز اور سینیئر مسلم لیگی رہنما میاں محمد یونس نے بھی نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات کی

Advertisements

ڈیرہ نواب صاحب( نامہ نگار)۰ امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی لاہور سے اپنی آبائی رہائش گاہ صادق گڑھ پیلس پہنچ گئے -انہوں نے گزشتہ روز سے صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے- گزشتہ روز انہوں نے تاجروں سابق کونسلرز اور سماجی کارکنوں کے وفود سے ملاقاتیں کیں- نوا ب صلاح الدین عباسی سے ملاقات کرنے والوں میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں محمدیونس اور بلدیہ احمد پور شرقیہ کے سابق چیئرمین میاں محمد الیاس ایاز بھی شامل تھے -نو اب صلاح الدین عباسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی لندن سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد 2017 سے مستقل عوام کی خوشی و غمی میں شریک ہو رہے ہیں ان کی کوشش ہے کہ وہ اپنے عظیم اسلاف کے نقش قدم پر چل کر دکھی انسانیت کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکیں اس لیے انہوں نے سیاسی میدان کا انتخاب کیا ہے–

نواب آف بہاولپور نے کہا کہ صادق گڑھ پیلس کے دروازے ہر عام و خاص کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کا عوام سے قریبی رابطہ انشاءاللہ تازیست جاری رہے گا