احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما چوہدری سردار احمد نے ڈسٹرکٹ رپورٹر روزنامہ خبریں ملتان عبید اللہ راجپوت کے ہمراہ مدیر نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر سے ان کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں ملاقات کی جہاں انہوں نے ان کی اہلیہ محترمہ سیدہ نجمہ بخاری کےانتقال پر تعزیت کی- انہوں نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ مغفورہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور مدیر احسان احمد سحر سمیت تمام پسماندگان کو بھی یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کریں(آمین)