قومی اسمبلی کے حلقہ انتخاب میں دوبارہ عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے سٹاف نے پرنس بہاول خان عباسی کی شبانہ روز مصروفیات کا شیڈول تیار کر لیا
ڈیرہ نواب صاحب (سٹاف رپورٹر) پرنس بہاول عباس خان عباسی آٹھ اکتوبر بروز اتوار لاہور سے اپنی آبائی رہائش گاہ صادق گڑھ پیلس آئیں گے جس کے بعد وہ قومی اسمبلی کے اپنے انتخابی حلقہ میں عوامی رابطہ مہم کا دوبارہ آغاز کریں گے- ان کے دفتر کے ترجمان کے مطابق امیر بہاولپور کے ولی عہد ہر شعبہ زندگی سے رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ وہ عام لوگوں کی غمی خوشی کی تقریبات میں بھی شریک ہوں گے- صادق گڑھ پیلس میں موجود سٹاف نے پرنس بہاول عباس خان عباسی کی شبانہ روز مصروفیات کا شیڑول تیار کر لیا ہے –