Advertisements

امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے متوقع نئے حلقہ میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

MPA Hassan Askari Sheikh
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار)امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے متوقع نئے حلقہ میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ، حسن عسکری شیخ نے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ موضع سراج پور کے زمیندار حاجی لیاقت علی سندھو ، معروف معالج ڈاکٹر وسیم عباس سندھو ، چوہدری پرویز رندھاوا ایڈوکیٹ ، چوہدری عمران علی سندھو ایڈوکیٹ ، چوہدری شوکت علی گورائیہ ایڈوکیٹ ، مہر مشتاق احمد ایڈووکیٹ ، میاں عبدالمنعم مہند ایڈوکیٹ سابق جنرل سیکرٹری بار احمد پور شرقیہ ، چوہدری جنید کھرل ، موضع عنائت پور کے زمیندار چوہدری رحمت علی پنوں سے ملاقات کی اور اور نئے انتخابی حلقہ کے حوالے سے مشاورت کی ، تمام شخصیات نے حسن عسکری شیخ کو الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا مشورہ دیا ، اس موقع پر حسن عسکری شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی 248 سے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے ، انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حلقہ پی پی 250 سے بھی شیخ گروپ مضبوط امیدوار میدان میں اتاریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی انتخابی مہم کا بھرپور آغاز کر دیا ہے اور یہ سلسلہ بھرپور جاری رہے گا ۔ اس موقع پر عبد الباسط لنگاہ ، چوہدری احتشام پنوں اور رانا ساجد غفار بھی موجود تھے ۔