مہر مشتاق احمد خان ایڈوکیٹ خواجہ زبیر عاشق ایڈوکیٹ جام یعقوب جھلن اور رانا محمد سلیم کی احسان احمد سحر سے تعزیت
سابق ممبر ضلع کونسل و سابق تحصیل صدر بار مہر مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بار خواجہ زبیر عاشق ایڈوکیٹ کے ہمراہ مدیر احسان احمد سحر سے ملاقات کر کے ان کی اہلیہ مرحومہ کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی
تحصیل پیپلز پارٹی کے صدر جام محمد یعقوب جھلن اور پیپلز پارٹی کے ڈویژنل ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری رانا محمد سلیم نے بھی مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پہنچ کر سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) سابق ممبر ضلع کونسل و سابق صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ مہر مشتاق احمد خان ایڈوکیٹ نے سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسو سی ایشن خواجہ زبیر عاشق کے ہمراہ مدیر احسان احمد سحر سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی اور ان کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ مغفورہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے صبر جمیل کے لیے بھی دعا کی- مزید براں صدر پیپلز پارٹی تحصیل احمد پور شرقیہ جام محمد یعقوب جھلن اور پیپلز پارٹی بہاولپور ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن رانا محمد سلیم نے بھی روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کے چیف ایڈیٹر احسان احمد سحر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے درجات کے بلندی کے لیے دعا کی