Advertisements

بہاولپور شہر سے پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے امیدوار حسین احمد مدنی کی مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر امد

Condolence from Hussain Ahmed Madni
احمد پور شرقیہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے بہاولپور شہر سے قومی نششت کے امیدوار حسین احمد مدنی اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما محمد علی احسن ،ملک امتیازچنڑ اور شاہ خضر حسن مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ محترمہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ مغفورہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں
Advertisements

پیپلز پارٹی کے رہنما محمد علی احسن ملک امتیاز چنڑاور شاہ خضر حسن بھی ان کے ہمراہ تھے سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی

احمد پور شرقیہ) سٹاف رپورٹر )بہاولپور شہر کی قومی نشست کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حافظ حسین احمد مدنی آج صبح بہاولپور سے سیٹلائٹ ٹاؤن احمد پور شرقیہ پہنچے جہاں انہوں نے مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شر قیہ احسان احمد سحر سے ان کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی -پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری محمد علی احسن، پاکستان پیپلز پارٹی سٹی بہاولپور کے صدر ملک امتیاز چنڑ اور پیپلز پارٹی سٹی بہاولپور کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل شاہ خضر حسن بھی ان کے ہمراہ تھے- حسین احمد مدنی اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے چیف ایڈیٹر نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی اہلیہ مرحومہ کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اعجا ز احمد خان ایڈوکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے

Advertisements
Condolence from Hussain Ahmed Madni