Advertisements

فاروق حمید شیخ کی مدیر احسان احمد سحر سے اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت

Condolence from Farooq Hameed Sheikh
احمد پور شرقیہ: سابق سیکرٹری حکومت پنجاب فاروق حمید شیخ مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے
Advertisements

امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ اوچ شریف نے سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے بھی دعا کی

احمد پور شرقیہ( سٹاف ر پورٹر )سابق سیکرٹری حکومت پنجاب و امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 250 فاروق حمید شیخ نے مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ و مغفورہ کے انتقال پر اپنے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے- انہوں نے مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن پہنچ کر ان کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مدیر احسان احمد سحر اور دیگر پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا بھی کی- اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فاروق حمید شیخ نے کہا کہ وہ مدیر احسان احمدسحر اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں-

Advertisements

اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے امین

Condolence from Farooq Hameed Sheikh 2