نوازشریف کی وطن واپسی‘لیبرونگ پنجاب کا ایک لاکھ کارکنوں کو مینارپاکستان لانے کااعلان: پیرمخدوم سید مشتاق حسین شاہ نقوی البخاری

Nawaz Sharif

احمدپورشرقیہ( )میاں محمدنوازشریف کی وطن واپسی‘لیبرونگ نے استقبال کی تیاریاں شرو ع کر دیں‘لیبرونگ پنجاب نے ایک لاکھ کارکنوں کو مینارپاکستان لانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعظم قائدپاکستان مسلم لیگ ن میاں محمدنوازشریف کی لندن سے واپس پاکستان آنے کے اعلان اور 21اکتوبر تاریخ متعین کرنے کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن بالخصوص ذیلی تنظیم لیبرونگ نے ان کے شاندار استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔اس سلسلہ میں سابق وزیر اعظم صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمدشہبازشریف‘نائب صدر و چیف آرگنائزرمحترمہ مریم نوازشریف کے احکامات کی روشنی میں صدرمسلم لیگ ن لیبرونگ پنجاب پیرمخدوم سید مشتاق حسین شاہ نقوی البخاری نے صوبہ بھرکے عہدیداروں اور فعال کارکنوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ قائد میاں نوازشریف کے شاندار استقبال کے سلسلہ میں تیاریاں کریں۔انہوں نے صوبہ کے نو ڈویژنوں اور36اضلاع کے صدور اورجنرل سیکرٹریز کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں کارنرمیٹنگز کا انعقادکر کے لیبرونگ کے عہدیداروں اور پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو قائدمیاں نوازشریف کے استقبال اور تاریخی جلسہ مینارپاکستان لاہور پہنچنے کیلئے تیار کریں۔دریں اثناء صدرمسلم لیگ ن لیبرونگ پنجاب پیرمخدوم سید مشتاق حسین شاہ نقوی البخاری نے سابق وزیر اعظم میاں محمدشہبازشریف اور محترمہ مریم نوازشریف کو عندیہ دیا ہے کہ صوبہ بھر سے ایک لاکھ لیبرونگ کے کارکنان اور نظریاتی ساتھی قائدمیاں نوازشریف کا تاریخی استقبال کریں گے اور تاریخی جلسہ مینارپاکستان میں شریک ہوں گے۔ واضح ہو کہ صدرمسلم لیگ ن لیبرونگ پنجاب پیرمخدوم سید مشتاق حسین شاہ نقوی البخاری کی ہدایت پر سیکرٹری اطلاعات پنجاب ڈاکٹر میاں محمدصدیق آثم نے جنوبی پنجاب کے تین ڈویژنوں بہاولپور‘ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے لیبرونگ کے اہم ذمہ داروں کو صدرپنجاب اورجنرل سیکرٹری پنجاب کا پیغام پہنچادیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ اس پیغام کی روشنی میں اپنے اپنے علاقوں میں مسلم لیگ ن کو پسند کرنے والے لوگوں سے رابطہ کر کے ان کی لاہور آمد کی رپورٹ صوبائی سیکرٹریٹ لاہور پہنچائیں۔

مزید پڑھیں