اسحاق ڈار کی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی فوری وطن واپسی کی مخالفت
Advertisements
لندن: مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے زیر صدارت لندن میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ حسن نواز اور سلمان شہباز بھی شریک ہوئے۔
Advertisements
ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قائد مسلم لیگ کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے قائد مسلم لیگ کی فوری واپسی کی مخالفت کر دی۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اپنے دورہ لندن کا دورانیہ بڑھا دیا، اطلاعات کے مطابق میاں شہباز شریف 10 دن کیلئے برطانیہ آئے تھے۔
مسلم لیگ ن کی اہم میٹنگ اختتام پذیر ہوئی تو نواز شریف اور شہباز شریف میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہی روانہ ہو گئے۔