بیس لاکھ روپے سے مین ہول کور، اور فریمیں خریدے جارہے ہیں۔ عثمان رشید بو بک
Advertisements
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) میونسپل کمیٹی احمدپورشرقیہ کے چیئرمین ملک عثمان رشید بو بک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیس لاکھ روپے کی خطیر رقم سے مین ہول کور، اور فریمیں خریدے جارہے ہیں اور شہر کے 45وارڈزمیں کھلے مین ہولوں پر نصب کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کوششیں کررہے ہیں جب تک چیئرمین ہوں ادارے میں کرپشن نہیں کرنے دوں گا ، کام چور اور غفلت برتنے والے ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں اور وہ کام کریں۔