Advertisements

پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول کے سسر آئی سرجن پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد چوہدری انتقال کر گئے

Advertisements

چوک فوارہ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ون یونٹ چوک سے ملحقہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد مرحوم چوہدری کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی آج صبح اٹھ بجے محمدیہ کالونی می ان کی اقامت گاہ پر ہوگی ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کا اظہار رنج و غم

Advertisements

بہاولپور(سٹاف رپورٹر) یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ پڑھی اور سنی جائے گی کہ بہاولپور کے مشہور آئی سرجن پروفیسر ریٹائرڈ ڈاکٹر نذیر احمد چوہری انتقال کر گئے- ان کی نماز جنازہ چوک فوارہ کے جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جس میں پروفیسرز ڈاکٹرز دوست احباب عزیز و اقارب اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعد اذاں پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد چوہدری مرحوم کے جسد خاکی کو ون یونٹ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا – ائی سرجن پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی آج صبح اٹھ بجے ان کی اقامت گاہ محمدیہ کالونی میں منعقد ہوگی -خیال رہے کہ پروفیسر ریٹائرڈ ڈاکٹر نذیر احمد چوہری مرحوم کڈنی سینٹر بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول کے سسر اور مشہور ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر فرحا فارحا ممتاز کے والد تھے – ادارہ نوائے احمد پور شرقیہ پروفیسر ریٹائرڈ ڈاکٹر نذیر احمد چودری کے انتقال پر اپنے گہرے ر نج و غم کا اظہار کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد چودری کے درجات بلند کریں اور ڈاکٹر فارہا ممتاز سمیت تمام دیگر پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کریں (امین)