کوٹلہ موسیٰ خان روڈ کی ازسر نو تعمیر کے لئے تیس کروڑ کی گرانٹ جاری
حکومت نے تیس کروڑ کی گرانٹ ایم این اے میاں نجیب الدین اویسی اور سابق ایم پی اے سردار خالد محمود وارن کی تحریک پر منظور کی
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) احمدپورشرقیہ سے کوٹلہ موسیٰ خان روڈ کی ازسر نو تعمیر کے لئے حکومت نے تیس کروڑ کی گرانٹ جاری کردی۔ ایک سال میں سڑک کی تعمیر مکمل ہوگی۔ تفصیل کے مطابق حکومت نے ایم این اے میاں نجیب الدین اویسی اور سابق ایم پی اے سردار خالد محمود وارن کی تحریک پر علاقہ کے لوگوں کی مشکلات کودیکھتے ہوئے احمدپورشرقیہ سے کوٹلہ موسیٰ خان تک پندرہ کلو میٹر سڑ ک کی از سر نو تعمیر کے لئے تیس کروڑ گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ سڑ ک کی تعمیر ایک سال میں مکمل ہوگی ۔ یادرہے کہ یہ سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا رہے ۔ جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگوں کو یہاں سے گزرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ سڑ ک کی تعمیر سے ان کی مشکلات کو حل کرنے میں مدد ملے گی ۔