Advertisements

پرنس بہاول خان عباسی کا سابق چیئرمین یونین کونسل ڈاکٹر ملک فیاض محموداعوان کی اقامت گاہ پر نمائندہ اجتماع سے خطاب

Prince Bahawal speech at Malik Fayyaz residence
Advertisements

احمد پور شرقیہ : نواب صلاح الدین عباسی امیر آف بھاولپور کے ولی عہد امید وار قومی اسمبلی پرنس بھاول عباس خان عباسی نے سابق چئیرمین یونین کونسل ٹبی عزت ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان کی طرف سے ان کی رہائش گاہ ڈیرہ نواب صاحب میں دی گئی ضیافت کے موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات،زمینداروں و کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے بھرپور اسرار پرآمدہ قومی انتخابات میں حلقہ این اے 166 پر انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اور آج کی یہ پر ہجوم تقریب انتخابی مہم کا با قاعدہ آغاز ہے اور میں اپنے عوام اور خیر خواہوں کے باہمی مشاورت کے بعدکسی سیاسی جماعت میں شمولیت یا آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کروں گا۔ ا نہوں نے کہا کہ ایم این اے منتخب ہونے کے بعد اپنے آباؤ اجداد کی طرح علاقہ اور عوام کی خدمت کروں گا۔انہوں نے مزیدکہا کہ علاقہ میں بے روزگاری اور پسماندگی کو دیکھ کر دل خون کے آنسوں روتا ہے۔میری کوشش ہو گی کہ علاقہ سے بے روزگاری کا مکمل خاتمہ کروں اور علاقہ کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لاؤں انہوں نے کہاکہ اسلامیہ یونیورسٹی کے دل خراش واقع نے ریاستی عوام کے رونگٹے کھڑے کر دیئے ہیں ماضی کے حکمرانوں نے ہمارے آباؤاجداد کے نام پر بنی درسگاہ جامعہ عباسیہ کانام تبدیل کرکے اسلامیہ یونیورسٹی رکھا۔اب حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں اور حالیہ دل خراش واقع کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔قبل ازیں پروگرام کے میزبان سابق یونین ناظم ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان۔سابق سول جج سردار یحییٰ خان کلاچی، سابق وائس چیئرمین بلدیہ سردار شہزاد سہیل خان خاکوانی، سابق یونین چیئرمین سردار فیض خان خاکوانی،میاں نوید ایاز ایڈووکیٹ، سابق یونین چیئرمین مہر جمیل سیال،سید حسن شاہ اور دیگر نے اپنے علیحدہ علیحدہ خطاب میں پرنس بھاول خان عباسی کے انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کو سراہا اور انہیں اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ محسن پاکستا ن ہزہائنس نواب سرصادق محمد خان عباسی پنجم کی اپنی رعایا اورملک کے لئے خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔ان کی وجہ سے پاکستان مکمل ہوا۔اگر وہ ریاست بھاولپور کا الحاق پاکستان کے ساتھ نہ کرتے توپاکستان کی شکل ایک ٹکڑے کی مانند ہوتی۔مزید انہوں نے کہا کہ سابق وزیر مملکت پرنس سعیدالرشید عباسی،سابق گورنر پنجاب برگیڈیئر نواب محمد عباس خان عباسی،سابق گورنرسندھ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم عباسی،نواب صلاح الدین عباسی،صاحبزادہ فاروق انوار عباسی،سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرنس میاں عثمان داؤد خان عباسی، صاحبزادہ میاں مزمل الرشید عباسی اور صاحبزادہ میاں گزین خان عباسی کی علاقہ کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں نے اپنے دوراقتدار میں علاقہ کو خوب ترقی دی اور علاقہ کی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن کوشش کی۔مقررین نے آخر میں کہا کہ امید وار قومی اسمبلی حلقہ این اے 166 پرنس بھاول خان عباسی کی کامیابی یقینی ہے۔کیونکہ خطہ کی عوام میں اس خاندان کے لیے بے پناہ عزت واحترام ہے۔اس موقع پر معروف ماہر تعلیم محمد ارشد تبسم بھٹہ، نذر اعوان، سابق نائب ناظم شفیع کھنوارہ، مہر فلک شیر،محمد خالد اعوان، حافظ زاہد، ارشاد اعوان، طارق اعوان، سرفراز اعوان، محمد گلزار، ارشاد خان کھنوارہ،سردارمحمدمکی حیدر جلوانہ،سردار سیف خان نتکانی،عمران اکبر، اشفاق پرہار، وقاص بلوچ،نعیم خان، خادم شاہین لاشاری،عبدالغفار ہیرا کے علاوہ سینکڑوں افراد موجود تھے۔