Advertisements

ڈیرہ نواب صاحب کا پوسٹ آفس بحال کیا جائے پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب سے مکینوں کا مطالبہ

Advertisements

احمد پور شرقیہ (تحصیل رپورٹر) ڈیرہ نواب پوسٹ آفس فوری بحال کیا جائے، شہر کی سر کردہ شخصیات محمد ساجد خان بلوچ، محمد شفیق عطاری، حکیم محمد بلال، سید مدثر عباس نقوی، محسن عباس، شہزاد قادر کھمبڑا، زاہد حسنین حیدری اور شہزاد رسول نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سابق ریاست بہاول پور کا دارالخلافہ ڈیرہ نواب صاحب میں اکلوتا پوسٹ آفس جو قیام پاکستان کے فوری بعد بنا تھا جسے ایک سال قبل بلاوجہ بند کر دیا گیا ہے آخر کیوں بند کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا سرکاری سطح پر ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جائے رہا ہے، قبل ازیں ڈیرہ نواب سے بنک برانچ، تھانہ، بلدیہ کی جانب سے میڈیکل ڈسپینسری یہاں سے منتقل کر کے ڈیرہ نواب صاحب کے مکینوں سے سہولیات چھین لی گئی ہیں اور انھیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بجلی، سوئی گیس کے بل 10 کلو میٹر دور شہر احمد پور شرقیہ 10 کلو میٹر دور جا کر ادا کرنا پڑتے ہیں، جو ڈیرہ نواب صاحب کی عوام کے لیے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ اسلام آباد اور پوسٹ ماسٹر جنرل پاکستان پوسٹ سرکل ملتان سے ڈیرہ نواب صاحب کا پوسٹ آفس فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔