Advertisements

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے دفتر میں سابقہ ڈائریکٹر کالجز ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پرنسپلز اور پروفیسرز کے لیے ڈائریکٹر کالجز بہاولپور پروفیسر محمد ابراہیم کی زیر صدارت یادگار پارٹی کا اہتمام

Party organized in the office of the Deputy Director Colleges
Advertisements

حاصل پور: محمد الطاف بلوچ، سکریڑی گورنمنٹ آف دی پنجاب، ہائر ایجوکشن ڈیپارٹمنٹ، جنوبی پنجاب، ملتان کی ہدایت کے مطابق 2021 سے لے کر اب تک کے تمام سابقہ ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی ڈائریکڑ کالجز، ریٹائرڈپرنسپلز اور پروفیسرز کے لیے ایک یاد گار پارٹی کا پروگرام ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ، بہاولپور کے دفتر میں منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈاکٹر محمد ابراہیم، ڈائریکڑ آف ایجوکیشن کالجز اور محمد تسلیم عالم، ڈپٹی ڈائریکڑ کالجز نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔ اس کے بعد ڈپٹی ڈائریکڑ کالجز محمد تسلیم عالم نے آج کی تقریب کے آغاز و مقاصد سے تمام مہمانوں کو آگاہ کیا انھوں نے کہا کہ ریٹاٸرڈ ہونے والے پروفیسرز ہمارے لیے ایک اثاثہ کی حیثیت رکھتے ہیں جنھوں نے اس معاشرے کے مستقبل کے معماروں کی تعلیم و تربیت میں اپنا کردار ادا کیا عمر کا بیشتر حصہ اس محکمہ میں صرف کیا استاد ملک و ملت کا عظیم سرمایہ ہوتا ہے جس کی بدولت معاشرے کا نوجوان أگے بڑھتا ہے أج کی یہ تقریب ان پروفیسرز کے اعزاز میں منعقد کی گٸی ہے جنھوں نے دن رات ایک کرکے اس ملک کے مستقبل کو تابندہ رکھنے والے ہونہاروں کی تعلیم و تربیت میں اپنا کردار ادا کیا ۔ اس کے بعد سابقہ ڈاریکڑ کالجز، ڈپٹی ڈائریکڑ کالجز ، پرنسپلز اور پروفیسرز نے تقریب سے خطاب کیا اور اس میں محمد الطاف بلوچ، سکریڑی گورنمنٹ آف دی پنجاب، ہائر ایجوکشن ڈپارٹمنٹ، جنوبی پنجاب، ملتان کے اس اقدام کو سراہا اور بہت زیادہ تعریف کی اور کہا کہ ایسے پروگرام ہر تین ماہ کے بعد منعقد کیے جانے چاہییں۔ تاکہ ہم ریٹائرڈ بھی ایک فعال فرد کی طرح معاشرے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں۔ اور اپنے ڈپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک بھی رہ سکیں۔ پارٹی کے اختتام پر سیکرٹری ملتان کی نمائندگی کرتے ھوۓ معززین میں سرٹیفکیٹس ڈاکڑ محمد ابرہیم، ڈاریکڑ کالجز اور محمد تسلیم عالم ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزنے تقسیم کئے