Advertisements

حسن عسکری شیخ کی کڈنی سینٹر بہاولپور آمد، احسان احمد سحر سے زیر علاج اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کی خیریت دریافت کی

Hassan Askari Sheikh
حسن عسکری شیخ
Advertisements

مسلم لیگ نون کے رہنما نے سیدہ نجمہ بخاری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا

بہاولپور( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ نون کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ کی کڈنی سینٹر بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپورآمدچیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر سے ان کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کی خیریت دریافت کی جو گزشتہ سات ماہ سے گردے کے عارضے میں مبتلا ہیں جنہیں شدید علالت کے باعث تیسری مرتبیکڈنی سینٹر بہاولپور میں داخل کیا گیا ہے- ایڈیٹر نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر نے انہیں اپنی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کے علاج معالجے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔حسن عسکری شیخ نے سیدہ نجمہ بخاری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا

Advertisements