Advertisements

پرنس بہاول عباسی کی عبقری حویلی آمد، حکیم طارق محمود چغتائی کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد

Arrival of Prince Bahawal Abbasi at Ubqari Mansion
احمد پور شرقیہ: پرنس بہاول خان عباسی عبقری حویلی میں شیخ الوظائف حکیم طارق محمود چغتائی کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے
Advertisements

خوشگوار ماحول میں جاری رہنے والی ملاقات میں دونوں نے علاقائی مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) پرنس بہاول عباس خان عباسی کی علاقہ میں عوامی رابطہ مہم تیزی سے جاری ہے-

Advertisements

امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی گزشتہ شام عبقری حویلی گئے جہاں انہوں نے شیخ الوظائف حکیم طارق محمود چغتائی کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی خوشگوار ماحول میں جاری رہنے والی اس ملاقات میں پرنس بہاول خان عباسی اور حکیم طارق محمود چغتائی نے علاقائی مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا- متعدد دیگر شخصیات بھی اس ملاقات کے دوران موجود تھیں

Arrival of Prince Bahawal Abbasi at Ubqari Mansion
احمد پور شرقیہ: پرنس بہاول خان عباسی اور شیخ الوظائف حکیم طارق محمود چغتائی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود ہیں