Advertisements

سویڈن میں آج بروز ہفتہ بائبل اور تورات کو بھی نذر آتش کرنے کی اجازت دیدی گئی

Burning of Bibles and Torahs is allowed in Sweden
Advertisements

اسٹاک ہوم: سویڈن میں قرآن پاک جلانے کی ناپاک جسارت کے بعد پولیس نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر بائبل اور تورات کے صحیفے کو بھی جلانے کی اجازت دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈش پولیس نے کل برورز ہفتہ ہونے والے ایسے احتجاجی مظاہرے کا اجازت نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت اسرائیلی سفارت خانے کے باہر بائبل اور تورات کے صحیفے کو نذر آتش کیا جاسکے گا۔

Advertisements

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزیوگ اور یہودی تنظیموں نے سویڈن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔ یہ کسی طور قابل قبول نہیں۔

بائبل کو جلانے کا اعلان کرنے والے منتظمین نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا کہ قرآن کو جلانے کی اجازت دی گئی تو بائبل کے لیے بھی اجازت دی جائے۔  یہ آزادی اظہار کی حمایت میں ہوگا۔

پولیس نے بائبل اور صحیفہِ تورات کو جلانے کی اجازت حاصل کرنے کے درخواست گزار 30 سالہ شخص کا نام ظاہر نہیں کیا۔

سویڈن پولیس نے کہا ہے کہ ملک کے آئین میں عوامی اجتماعات کی اجازت دی گئی ہے۔