Advertisements

سوئیڈن میں سرکاری سرپرستی میں سر عام قرآن کریم کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے پرنس بہاول خان عباسی

Bahawal Abbasi condemns Quran incodent in Sweden
Advertisements

حکومتی سرپرستی میں سر عام قرآن کریم کی بیحرمتی سے امت مسلمہ کے دل چھلنی اور غمزدہ ہیں۔ سماجی شخصیت ملک مظہر اعوان کے ہمراہ شدید غم و غصہ کا اظہار

اُوچ شریف(شہزاد خلیل خان سے) سوئیڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے پر پرنس بہاول خان عباسی نے سماجی شخصیت ملک مظہر اعوان کے ہمراہ شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ملک سوئیڈن میں عید الاضحی کے موقع پر سرکاری سرپرستی میں سر عام مقدس کتاب قرآن کریم کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے۔ حکومتی سرپرستی میں سر عام قرآن کریم کی بیحرمتی سے امت مسلمہ کے دل چھلنی اور غمزدہ ہیں۔ حکومت پاکستان فوری طور پر اپنا سفیر واپس بلاکر عالمی سطح پر اس معاملے کو اٹھائے۔ مسلم حکمران اور مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم او آئی سی کی بے حسی شرمناک ہے۔ وزیر اعظم پاکستان بحیثیت مسلمان ریاستی سطح پر شدید ردعمل دیتے ہوئے سوئیڈن سے پاکستانی سفیر واپس بلوائیں اور مصنوعات کے عام بائیکاٹ کا سرکاری سطح پر اعلان کریں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم کہلانے والی او آئی سی آخر کس مرض کی دوا ہے؟اس واقعے سے تصادم،انتشار اور عالمی سطح پر امن کی کوششوں کو سبو تاژکرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔اس موقع پر ملک مظہر اعوان نے کہا کہ مذہبی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہیں کہ امن وامان کی صورتحال کو کشیدہ بنانے والے عناصر کو کٹہرے میں لائیں۔

Advertisements