Advertisements

چیئرمین کسان بورڈ پاکستان جام حضور بخش لاڑ کے والد جام حاجی سعید احمد لاڑ آبائی قبرستان میں سپردِ خاک

Channi Goth
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار) چیئرمین کسان بورڈ پاکستان جام حضور بخش لاڑ، سابق ممبر ضلع کونسل بہاولپور جام محمد علی لاڑ، مقامی زمیندار جام محمد ابوبکر لاڑ، جام ابرہیم لاڑ اور جام فاروق لاڑ کے والد جام حاجی سعید احمد لاڑ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ موضع حاصل لاڑ چنی گوٹھ میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں سابق وفاقی وزیر مخدوم سید احمد عالم انور ، سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی ، مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما مخدوم سید عامر علی شاہ ، سابق تحصیل ناظم سبطین حیدر بخاری، سابق چیئرمین یوسی مہر محمد صدیق ، ملک راشد محمود نائچ ، جام محمد اسلم نہایا ، چوہدری خالد گجر، نعمان الحسن گورگیج، ڈاکٹر کے بی خان، محمد امین عباسی، شاہد بشیر چوہدری، جام مرید حسین گھوٹیہ، میاں عبدالماجد مہند، سردار اللّٰہ نور خان، سردار غازی خان، فرخ زمان خان، عبد الحفیظ فہیم، ملک فاروق ااحمد رنوجہ ,  خواجہ صغیر احمد, خواجہ محسن ریاض، مرتضی دریشک ,احمد یار ولانہ ,اکبر گورایہ ,فیاض خان بلوچ غلام مصطفی چنڑ ارسلان خان خاکوانی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا