اسلامیہ یونیورسٹی ساؤتھ پنجاب میں پہلی پوزیشن اور پاکستان میں چوتھے نمبر پر آگئی ینگ یونیورسٹی رینکنگ جاری
جامات کی رینکنگ کے عالمی ادارے ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے ینگ یونیورسٹی رینکنگ جاری کردی۔ رینکنگ کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ساؤتھ پنجاب میں پہلی پوزیشن پر آگئی ہے اسی طرح پنجاب اور پاکستان میں چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے 100 درجے ترقی کرتے ہوئے 300 تا 350 سے 251 تا 300 کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے رینکنگ میں 100 درجے ترقی پر فیکلٹی، ملازمین اور طلباء و طالبات کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی انہاسمنٹ سیل اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور تندہی سے رینکنگ کے عالمی اداروں کو ڈیٹا بھجوا رہا ہے اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی 100 درجے ترقی عالی معیار تعلیم، انفراسٹرکچر کی بہتری اور بہترین افرادی قوت کا نتیجہ ہے۔وائس چانسلر نے اس موقع پر ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر اسداللہ مدنی اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔