مدت پوری ہونے پر حکومت چھوڑ دیں گے: وزیر اعظم
Advertisements
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ مدت پوری ہونے پر حکومت چھوڑ دیں گے
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے واضح پیغام میں کہا کہ الیکشن کا اعلان اور اس کا انعقاد کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، یہ کام الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق کرنا ہے۔
Advertisements
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں اگر اللہ نے کسی اور کو موقع دیا تو ہم بھرپور تعاون کریں گے ، اگر ’تم‘ اور ’میں‘ کو چھوڑ کر ’ہم‘ نہ بنے تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ راتوں رات مہنگائی کم نہیں کرے گا، مہنگائی سے انکار کرنا خود کو دھوکا دینے والی بات ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ نے خود کہا ہے کہ مراعات میں اضافے کا بل واپس لے لیں گے ، آئی ایم ایف پروگرام گھی یا مٹھائی نہیں معیشت کو استحکام دینے کے لیے ہے