Advertisements

اسلام قبول کرنے والے پادری نے سعودی عرب کے فرمانروا کے مہمان کی حیثیت سے حج ادا کیا

Priest Ibrahim
Advertisements

ریاض: خواب میں بشارت کے بعد حال ہی  مسلمان ہونے والے معروف پادری ابراہیم رچمنڈ نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلیمان بن عبدالعزیز کے مہمان کی حیثیت سے حج کی سعادت حاصل کرلی۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق ایک خواب نے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے پادری کے سامنے حق و باطل کو واضح کرکے رکھ دیا۔ اس خواب کے بعد نہ صرف وہ خود دائرہ اسلام میں داخل ہوئے بلکہ اپنے سیکڑوں پیروکاروں کو بھی کلمہ پڑھوایا۔

Advertisements

عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کرنے والے سابق پادری ابراہیم رچمنڈ نے بتایا کہ انھیں اسلام کی دعوت خواب میں دی گئی تھی اور وہ خواب میں مسجد الحرام میں ہونے والی اذانوں کو سنا کرتے تھے۔

ابراہیم رچمنڈ کو سعودی شاہی خاندان کے خصوصی حج پروگرام کے تحت اس عظیم فریضے کی ادائیگی کی دعوت دی گئی تھی جو انھوں نے قبول کرلی۔

حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے دنیا کی مقدس ترین زمین پر قدم رکھتے ہی ابراہیم رچمنڈ کی آنکھیں بھر آئیں۔ ان کا چہرہ خوشی سے شادماں تھا۔ جو خواب انھوں نے دیکھا تھا اس کی تعبیر ہونے جا رہی تھی۔

ابراہیم رچمنڈ نے تمام مناسک حج اس خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کیے کہ گماں تک نہ ہوتا تھا کہ یہ نو مسلم ہیں اور محض 3 ماہ قبل ہی دائرہ اسلام میں دخل ہوئے ہیں۔