Advertisements

گورنر پنجاب کی رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

Achievement Award Ceremony of Rahim Yar Khan Chamber of Commerce and Industry
Advertisements

لاہور 27جون، 2023…گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن  نے  گورنر ہائوس لاہور میں رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ ملکی معیشت میں استحکام حاصل کئے بغیر ہم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کی ترقی اور بہتری کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو یقینی بنارہی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاشبہ صنعت و حرفت سے وابستہ افراد ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں کا پہیہ چلتا ہے تو ملک میں معاشی ترقی آتی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وفاقی حکومت نے حالیہ بجٹ میں کاروباری برادری سمیت تمام طبقوں کو ریلیف دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کی لیے فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم کا فروغ بہت اہم ہے۔گورنر پنجاب مزید کہا کہ بطور چانسلر یونیورسٹیوں میں اکیڈیمیہ اور انڈسٹری کے درمیان روابط مضبوط بنانے کے لیے کنسورشیم بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہا کہ رحیم یار خان چیمبر کے پہلے اچیومنٹ ایوار ڈ کا انعقاد کاروباری افراد کے لیے خوش آئند بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی میں کاروباری افراد کا کردار انتہائی اہم ہے۔صدر رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد اقبال حفیظ نے کہا کہ ہم آج یہاں ان کمپنیز کی خدمات کو سراہنے کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں جنہوں مختلف سیکٹرز میں ملکی معیشت میں بھر پور کردار ادا کیاہے۔
اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے پورے پنجاب میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر سیڈ کمپنیوںمیں ایوارڈ تقسیم کیے۔تقریب میں رحیم یار خان چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر محمد اشفاق، گروپ لیڈر و سابق صدر رحیم یار خان چیمبر عبدالرئوف مختار، ایگزیکٹو ممبران، محمد حفیظ، عادل سہیل، عبدالمجید خان کورائی، میاں آصف محمود، محمود احمد چوہدری، عبدالصمد،سابق ایگزیکٹو ممبر شفقت حسین،ریاض الرحمن،فلک شیر ممبران مختار احمد ببی، عدنان جلیل بھٹی، محمد معاذ بھٹی،جاوید عباس چوہدری، جاوید اقبال، اسامہ عامر،عبدالصبور ودیگر ممبران بھی موجود تھے۔

Advertisements