Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سرائیکی زبان کے نامور شاعر شاکر شجاع آبادی کواعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی منظوری

Honorary PhD Degree to Shakir Shuja Abadi
Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سینڈیکیٹ نے گزشتہ دنوں منعقدہ ہونے والے اجلاس میں سرائیکی زبان کے نامور شاعر شاکر شجاع آبادی کواعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی منظوری دی دے ہے۔ شاکر شجاع آبادی سرائیکی زبان کے نادر روزگار شاعر ہیں جنہوں نے اپنی تخلیق اور اسلوب سے سرائیکی زبان و ادب کو ہر خاص و عام میں مقبول کر دیا۔ شاکر شجاع آبادی کو حکومت پاکستان کی جانب سے 2ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ پہلا ایوارڈ صدارتی ایوارڈ 2017میں ملا اور دوسرا صدارتی ایوارڈ 2023میں گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے عطا کیا۔ شعبہ سرائیکی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے گزشتہ دنوں ایک خصوصی تقریب میں شاکر شجاع آبادی کو لائف ٹائم آچیومنٹ ایوارڈ دیا تھا اس موقع پر کمشنر بہاول پور ڈاکٹر احتشام انور موجود تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اعلان کیا تھا کہ شاکر شجاع آبادی کو اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری دی جائے گی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سینڈیکیٹ نے شاکر شجاع آبادی کو اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری کی منظوری دی اور آئندہ ہونے والے خصوصی کانووکیشن میں عطا کی جائے گی۔