استحکام پاکستان پارٹی کی ریجنل کمیٹیوں کا اعلان بہاولپور ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی میں سید مبین عالم، تحسین گردیزی شامل
لاہور: استحکام پاکستان پارٹی نے تنظیم سازی کا عمل تیز کرتے ہوئے پارٹی کی ریجنل کمیٹیوں کا اعلان کر دیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے ریجنل کمیٹیوں کا اعلان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی مشاورت سے کیا، ریجنل کمیٹی 10 دن کے اندر اپنے اپنے ڈویژن میں سیکرٹری جنرل کی مشاورت سے ضلعی باڈی کے نام تجویز کرے گی، ریجنل کمیٹیاں ضلعی باڈی کی تشکیل کے عمل تک اپنے اپنے متعلقہ ڈویژن و اضلاع میں سیاسی امور دیکھیں گی۔
لاہور ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی میں ڈاکٹر مراد راس، میاں خالد محمود، شعیب صدیقی، میاں جلیل شرقپوری، رائے اسلم کھرل، چودھری امین، گوجرانولہ ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی میں رانا نذیر، چودھری اخلاق، سعید الحسن شاہ، مامون تارڑ، فیصل آباد ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی میں اجمل چیمہ، چودھری ظہیر الدین، چودھری علی اختر، کاشف اشفاق اور شیخ یعقوب شامل ہیں۔
ساہیوال ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی میں نعمان لنگڑیال، نوریز شکور، محمد شاہ کھگہ، دیوان اخلاق، دیوان عظمت، مہر ارشاد کاٹھیا، ڈی جی خان ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی میں عبدالحئی دستی، نیاز گشکوری، رفاقت گیلانی، سردار قیصر مگسی، بہاولپور ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی میں سید مبین عالم، تحسین گردیزی، راولپنڈی ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی میں راجہ یاور، فیاض الحسن چوہان اور شیخ طارق شامل ہیں۔