Advertisements

قربانی کے جانوروں کے لئے عارضی سیل پوائنٹس عید الاضحی سے دس روز قبل قائم کر کے فنکشنل کر دیئے جائیں ڈپٹی کمشنربہاول پور ظہیر انور جپہ

sale points for EID animals
Advertisements

بہاول پور:12/جون  : ڈپٹی کمشنربہاول پور ظہیر انور جپہ نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے عارضی سیل پوائنٹس عید الاضحی سے دس روز قبل ہی قائم کر کے مکمل طور پرفنکشنل کر دیئے جائیں تاکہ عوام الناس کو قربانی کے جانوروں کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یہ ہدایات انہوں نے آج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد سرور، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد خورشید، چیف ایگزیکٹیو آفیسر بی ڈبلیو ایم سی نعیم اختر، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن میاں آصف،چیف آفیسر ضلع کونسل نصر اللہ، اے ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر اعجاز رسول، پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے افسران، ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیوں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے قائم کئے جانے والے سیل پوائنٹس پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی،صفائی ستھرائی کے شاندار انتظامات اور سایہ دار جگہ کے لئے ٹینٹ کی تنصیب کے کام اور دیگرضروری انتظامات بھی بروقت مکمل کر لئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سیل پوائنٹس و مویشی منڈیوں کے گردو نواح میں موثر ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا جائے تاکہ آمد و رفت میں دشواری کا سامنا نہ ہو۔نیز سیکورٹی کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مویشی منڈیوں اور عارضی سیل پوائنٹس پر میڈیکل کیمپس اور وٹرنری کیمپس بھی قائم کئے جائیں جہاں پر متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف ڈیوٹی پر مستقل طور پر موجود رہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خورشید احمد نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے ضلع بھر میں 9عارضی سیل پوائنٹس قائم کئے جائیں گے۔ یہ عارضی سیل پوائنٹس ششماہی نہربہاول پور،نزد سرصادق محمد خان عباسی ہسپتال بہاول پور، کراچی موڑ نزد ٹیوٹا شو روم بہاول پور،بہاول پور صدر میں نزد محکم فلور ملز،تحصیل احمد پور شرقیہ میں کے ایل پی روڈ نزد رہبر پٹرول پمپ اور اوچ شریف میں نزد گیلانی پٹرول پمپ کے مقامات پر قائم کئے جائیں گے جبکہ تحصیل یزمان میں 102ڈی بی قینچی موڑ،تحصیل خیر پور ٹامیوالی میں نزد جنرل بس اسٹینڈ اور تحصیل حاصل پور میں اولڈ واٹر ورکس عقب اسٹیشن ریسکیو 1122کے مقامات پر بھی عارضی سیل پوائنٹس قائم کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ مویشیوں کی خرید و فروخت کے لئے بہاول پور شہر، بہاول پور صدر، تحصیل یزمان، تحصیل خیر پور ٹامیوالی اورتحصیل حاصل پور میں مستقل مویشی منڈیاں بھی موجود ہیں۔