Advertisements

جہانگیر ترین سے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی ملاقات

Iftikhar Gillani meeting with Jehangir Khan Tareen
سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی جہانگیر خان ترین سے ملاقات کر رہے ہیں
Advertisements

ملاقات میں مستقبل کے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کیاگیا جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ چلنے کی یقین دہانی

 افتخار حسین گیلانی نے 9 مئی کے واقعہ کے بعد پی پی 250 سے تحریک انصاف کا ٹکٹ واپس کرنے کااعلان کیا تھا

Advertisements

اوچ شریف (کرائم رپورٹر)جہانگیر ترین سے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی ملاقات
تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان جہانگیر ترین سے اوچ شریف سے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں مختلف سیاسی امور اور مستقبل کے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ چلنے کی یقین دہانی کرائی۔یاد رہے کہ افتخار حسین گیلانی نے 9 مئی کے واقعہ کے بعد پی پی 250 سے تحریک انصاف کا ٹکٹ واپس کرنے کااعلان کیا تھا، مخدوم سید افتخار حسن گیلانی مسلسل5 بار رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں