تحصیل بازار میں وا قع سیال مارکیٹ اور محمدی مارکیٹ سیوریج لائن بند ہونے سے گندے پانی میں ڈوب گئیں
Advertisements
اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی نے بلدیہ حکام کو صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کے احکامات جاری کردیئے
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) تحصیل بازار میں وا قع سیال مارکیٹ اور محمدی مارکیٹ سیوریج لائن بند ہونے سے گندے پانی میں ڈوب گئیں۔ دوکاندار پریشان۔ تفصیل کے مطابق سیوریج لائن بند ہونے سے شہر کے سب سے مصروف ترین تحصیل بازار ، میں واقع محمدی مارکیٹ ، او رسیال مارکیٹ ، میں گندہ پانی ، بھر گیا ہے۔ جس سے دوکاندار وں کا کاروبار کرنا دوبھر ہوچکاہے۔ جبکہ بد بو تعفن نے دوکانداروں کا دوکانوں میں بیٹھنا بھی دو بھر کردیا ہے۔ اس صور تحال پر دوکانداروں نے اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی سے ملاقات کرکے انہیں صورت حال سے آگاہ کیا ۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے بلدیہ حکام کو صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
Advertisements