Advertisements

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

Petrol
Advertisements

اسلام آباد:  حکومت نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت 8 روپے کمی کیساتھ 262 روپے ہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے فی لٹر کمی کے ساتھ 253 روپے فی لٹر ہوگئی۔ 

Advertisements

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے لائٹ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے کمی کی گئی، موجودہ قیمتیں یکم سے 15 جون تک نافذ العمل رہیں گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پچھلے پندرہ دن میں عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم نہیں ہوئیں اور نہ ہی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کوئی بہتری آئی ہے، اس کے باوجود ہم نے عوام کے لیے فیصلہ کیا کہ پٹرول کی قیمت میں کمی کے لیے کوئی گنجائش نکالی جا سکے۔