Advertisements

بھارت اور چین نے اپنے ملکوں میں ایک دوسرے کے صحافیوں کی موجودگی ختم کردی

Chinese President and Indian PM Modi
Advertisements

بھارت اور چین نے اپنے اپنے ملکوں میں ایک دوسرے کے صحافیوں کی موجودگی بالکل ختم کردی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور چین نے حالیہ ہفتوں میں ایک دوسرے کے تقریباً تمام صحافیوں کو نکال دیا

Advertisements

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت نے ملک میں موجود چین کے آخری دو صحافیوں کے ویزے میں توسیع مستردکردی ہے، دونوں چینی صحافیوں کا تعلق چین کے سرکاری میڈیا سے ہے۔

ادھر چین نے بھی بھارتی صحافیوں کے کاغذات نمائندگی مسترد کر دیے ہیں۔

خیال رہے کہ جون 2020 میں سرحدی جھڑپ کے بعد سے بھارت اور چین کے تعلقات مسلسل کشیدہ ہیں، چین نے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے جی 20 اجلاس کا بھی بائیکاٹ کیا تھا۔