Advertisements

پانی اوور فلو ہونے سے سلطان واہ نہر میں موضع مٹھو لاڑ کے قریب تیس فٹ چوڑا شگاف

30 feet wide crack in Sultan Wah Canal due to water overflow
Advertisements

سینکڑوں ایکڑ میں پانی داخل ہونے سے کپاس کی کاشتہ فصل تباہ ہوگئی لاکھوں روپے کا نقصان

احمدپورشرقیہ( نامہ نگار  ) پانی اوور فلو ہونے سے سلطان واہ نہر میں موضع مٹھو لاڑ کے  قریب تیس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ۔ سینکڑوں ایکڑ میں پانی داخل  ہونے سے کپاس کی کاشتہ فصل تباہ ہوگئی ۔ تفصیل کے مطابق نہر میں پانی کے اوور فلو کے باعث نواحی موضع مٹھو لاڑ کے قریب نہر سلطان واہ میں تیس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ جس سے نہر کاپانی کپاس کی کاشتہ فصل میں داخل ہونے سے کپاس کی فصل تباہ ہوگیا۔ متاثرہ زمینداوروں غلام فرید لاڑ ، اسماعیل لاڑ، محمد بخش لاڑ، غلا م نازک لاڑ، اور عبدالوحید فاروق کی کاشت کردہ کپاس میں پانی داخل ہونے سے اُن کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا۔ انہوں نے محکمہ انہار کے اعلیٰ حکام سے نہر کے پشتے مضبوط کرنے اور ان کے نقصان کے ازالہ کا مطالبہ کیا ہے ۔ آخری اطلاعات تک نہر کا شگاف پُر کرنے کی کوششیں جاری تھیں ۔

Advertisements