Advertisements

قاضی عدنان فرید کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی

Adnan Farid leading Rally in favour of Pak army
احمد پور شرقیہ : قاضی عدنان فرید اپنی اقامتگاہ سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی استحکام پاکستان ریلی کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں
Advertisements

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار)   پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے ضلعی سینئر نائب صدر قاضی عدنان فرید کی قیادت میں استحکام پاکستان ریلی  نکالی گئی- ریلی کا آغاز قاضی ھاؤس سے ہوا- رکن قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی , سابق ایم پی اے سردار خالد محمودوارن ,   سابق چیئرمین بلدیہ احمدپورشرقیہ ملک عثمان رشید ,مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد ارشد راجپوت, سینئر مسلم لیگی رہنما   میاں 

مزمل ندیم, محمد اسلم بابا, میرعمر سعود اور دیگر اس ریلی میں قاضی عدنان فرید کے ہمراہ تھے – ،سابق ایم پی اے قاضی عدنان فرید کی قیادت میں  نکالی جانیوالی ریلی میں شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔چوک منیر شہید پر ریلی کے اختتام کے موقع پر  قاضی عدنان فرید اور دیگر مقررین  نے نو مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی۔ قاضی عدنان فرید نے کہا کہ دفاعی تنصیبات کو نقصان  پہنچانے والے ملک اور قوم کے دوست نہیں ہوسکتے۔انہیں اپنے کئے کی سزا ملنی چاہیے اس موقع پر پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔اور ملک کے لئے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کوسراھا گیا۔

Advertisements