Advertisements

عمران کو زمان پارک رہائش گاہ میں نظر بند رکھنے کی تجویز

imran khan
Advertisements

سیاسی سرگرمیوں اور انٹرنیٹ پر تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی

لاہور(پی پی آئی)حکومت کو عمران خان کو حراست میں لینے کی تجویز دی گئی ہے۔عمران خان کو زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ میں نظر بند کیا جائے گا اورعمران خان کی نظر بندی کے دوران کسی کو ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق عمران کو اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے اور انٹرنیٹ پر تقاریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ نظر بندی کے حکم کے بعد عمران کی رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار دے دیا جائے گا۔

Advertisements