Advertisements

صادق پبلک سکول بہاول پور میں ہم نصابی سرگرمیاں

Co-curricular activities in Sadiq Public School Bahawalpur
Advertisements

صادق پبلک سکول بہاول پور میں پریپ سکول کے طلبہ و طالبات کے درمیان مختلف ہم نصابی مقابلے منعقد ہوئے۔ ان میں انٹر ہاؤس اردو تقریری مقابلہ، انٹر ہاؤس انگریزی تقریری مقابلہ اورانٹر ہاؤس انگریزی حُسنِ ادائیگی (Elocution) کا انعقاد شامل ہے۔ ان تمام مقابلوں کے مہمان خصوصی مسٹر ڈیوڈ ڈاؤڈلز پرنسپل صادق پبلک سکول تھے۔

انٹر ہاؤس اردو تقریری مقابلہ 2023 میں منصفین کے فیصلے کے مطابق عالمگیر ہاؤس نارتھ کے سید حسین عباس شاہ اور عالمگیر ہاؤس ساؤتھ کے اسداللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ زینب ہاؤس کی سارہ کامران اور فرید ہاؤس کے حذیفہ عمر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ شہباز ہاؤس کے عبداللہ عامر تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔حوصلہ افزائی کے انعامات فیرل ہاؤس کی انوشہ ندیم اور عائشہ ہاؤس کی تسبیحہ ناجی کو دیے گئے۔اقامتی درجہ بندی میں عالمگیر ہاؤس نارتھ اول انعام کا حقدار قرار پایا۔زینب ہاؤس نے دوسری جبکہ فرید ہاؤس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Advertisements

انٹر ہاؤس انگریزی تقریری مقابلہ 2023 میں منصفین کے فیصلے کے مطابق شہبا ز ہاؤس کے محمد عبداللہ وِرک نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ فرید ہاؤس کے حذیفہ عمر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ہاجرہ ہاؤس کی علیزہ علی تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔حوصلہ افزائی کا انعام عالمگیر ہاؤس نارتھ کے سید حسین عباس شاہ کو دیا گیا۔اقامتی درجہ بندی میں شہباز ہاؤس اول انعام کا حقدار قرار پایا۔فرید ہاؤس نے دوسری جبکہ عالمگیر ہاؤس نارتھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انٹر ہاؤس انگریزی مقابلہ حُسنِ ادائیگی (Elocution) 2023 میں منصفین کے فیصلے کے مطابق زینب ہاؤس کی مہروش خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ شہباز ہاؤس کے محمد عفان اعظم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ عالمگیر ہاؤس ساؤتھ کےریان وقاص اعوان اور ہاجرہ ہاؤس کی علیزہ علی تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔حوصلہ افزائی کا انعام فیرل ہاؤس کی سیمَل فاطمہ کو دیا گیا۔اقامتی درجہ بندی میں شہباز ہاؤس اول انعام کا حقدار قرار پایا۔زینب ہاؤس نے دوسری جبکہ ہاجرہ ہاؤس اور عائشہ ہاؤس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Co-curricular activities in Sadiq Public School Bahawalpur

محمد نعمان فاروقی
پبلک ریلیشنز آفیسر
برائے پرنسپل