Advertisements

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز جنوبی پنجاب عابد نور بھٹی کا ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ بہاول پور کا دورہ

Additional Director General Public Relations South Punjab Group Photo
Advertisements

ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈاکٹر ناصر حمید نے ادارہ کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور ان میں مزید بہتری لانے کے لئے تجاویز پیش کیں

بہاول پور:20/مئی:  ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز جنوبی پنجاب عابد نور بھٹی کا ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ بہاول پور کا دورہ ۔انہوں نے محکمہ تعلقات عامہ بہاول پور کے افسران و سٹاف سے ملاقات کی۔ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈاکٹر ناصر حمید نے ادارہ کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور ان میں مزید بہتری لانے کے لئے تجاویز پیش کیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز جنوبی پنجاب عابدنور بھٹی نے کہا کہ ادارہ کو مزید مستحکم اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ افسران و ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے کام کیا جائے گا۔انہوں نے تعلقات عامہ کے سٹاف سے ملاقات میں مسائل دریافت کئے اور کہا کہ افسران و سٹاف کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بہاول نگر طارق اسماعیل، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بہاول پور عابد حسن رضوی، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رحیم یارخان محمد شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز لودھراں نعمان مسعود خان، اکاؤنٹس آفیسر شعبہ اشتہارات جام غلام اصغر، سپرنٹنڈنٹ محمد نسیم ندیم، پکٹوریل اینڈ پبلسٹی آفیسر انیس احمد خان، فضل محمود اور سٹاف موجود تھا۔

Advertisements