ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ اور رورل ہیلتھ سنٹر چنی گوٹھ کا اچانک دورہ
Advertisements
احمد پور شرقیہ :20/مئی : ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ نے گذشتہ شب تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ اور رورل ہیلتھ سنٹر چنی گوٹھ کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ اور رورل ہیلتھ سنٹر چنی گوٹھ میں رات کی ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی اور مریضوں کوفراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور آئے ہوئے مریضوں سے دی جانے والی طبی سہولتوں بارے دریافت کیا۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا۔انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔