Advertisements

تحریک انصاف کا رواں ہفتے سے دوبارہ جلسے کرنے کا فیصلہ

Advertisements

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف نے رواں ہفتے سے ایک بار پھر سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سابق حکمران جماعت تحریک انصاف رواں ہفتے پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسے کرے گی، پہلا جلسہ جمعرات کو مریدکے میں کیا جائے گا، دوسرا جلسہ گکھڑ منڈی، تیسرا لالہ موسی اور اسکے بعد اٹک میں جلسہ ہوگا، اس سے قبل تحریک انصاف نے 10 مئی سے جلسوں کا اعلان کیا تھا۔

Advertisements

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلسے ملتوی کرنے پڑے، جلسوں کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، چئیرمین تحریک انصاف عمران خان جلسے کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔