Advertisements

قافلہ سفیران امن بہاولپور کے زیر اہتمام امن کانفرنس

Aman conference
Advertisements

تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور انجمن تاجران کے نمائندگان نے شرکت کی

بہاول پور:11/مئی :  قافلہ سفیران امن بہاولپور کے زیر اہتمام امن کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور انجمن تاجران کے نمائندگان نے شرکت کی۔امن کانفرنس سے صدر مرکزی انجمن تاجران حافظ محمد یونس،علامہ ریاض احمد اویسی، علامہ عبدالرزاق شائق، احسان اللہ راحت، علامہ خضر کراروی،کرنل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر محمد شفیق،عبدالعلیم،قاری عبدالقدیر، علامہ قاری عبدالرشید قادری، علامہ جاوید مصطفیٰ سعیدی اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور امن کا گہوارہ ہے۔انہوں نے کہا ضلع بھر میں گزشتہ بارہ سال سے قافلہ سفیران امن کے شرکاء نے امن و سلامتی کے قیام میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔مقررین نے کہا کہ خطہ میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ منبر و محراب سے امن و امان قائم رکھنے کی تلقین کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اپنے قول و فعل سے دوسرے کا نقصان نہ کیا جائے۔علماء کرام اور انجمن تاجران کے نمائندگان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملک کے قریہ قریہ میں پیغام دینا ہے کہ بہاولپور پر امن خطہ ہے اور اس علاقہ کے لوگ امن پسند ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر خطہ میں امن برقرار رکھنے اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔بعد ازاں ملک میں امن و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔

Advertisements