Advertisements

کنوینر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی زیر صدارت کنسورشیم برائے کلائمیٹ چینج کا چھٹا اجلاس

IUB Consortium meting
Advertisements

کنسورشیم برائے کلائمیٹ چینج کا چھٹا اجلاس کنوینر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور  انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن  کے نوٹیفکیشن کے مطابق لیڈ تھیم موسمیاتی تبدیلی، ماحولیات اور آلودگی ویسٹ مینجمنٹ پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر واجد نسیم جتوئی، فوکل پرسن اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل سنٹر فار کلائمیٹ چینج، فوڈ سیکیورٹی اینڈ سسٹین ایبلٹی نے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس میں ممبران نے پہلے ڈرافٹ کلائمیٹ چینج پالیسی ایکشن دستاویز پر تبادلہ خیال کیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد، وائس چانسلر، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، لاہور نے تھیم دوئم پر مسلسل کام کرنے پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو سراہا اور اس کنسورشیم کے ذریعے وزارت موسمیاتی تبدیلی حکومت پاکستان کی طرف سے شائع کردہ قومی موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی میں بہتری کی تجویز کے قومی سطح پر عملدرآمد پر زور دیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم سرپرست کنسورشیم، ڈاکٹر محمد عبداللہ ممبر،  ڈاکٹر نرگس ناز ممبر،  ڈاکٹر ثمر فہد ممبر سنڈیکیٹ،  ڈاکٹر عابد رشید گل ممبر، ڈاکٹر مظہر عباس نمائندہ چولستان ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز یونیورسٹی بہاولپور ،  ڈاکٹر عبدالغفار  اور ڈاکٹر نوید الحق نمائندہ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور اجلاس میں شریک ہوئے ۔ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں تھیم دوئم پر تمام ممبران موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی ایکشن دستاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے صلاح و مشورہ کریں گے۔