برساتی موسم کے باعث انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر الماس صبیح ثاقب
جو عمارتیں گرنے کے دھہانے پر ہوں گی ان کو مسمار کر دیا جاٸے گا — تحصیل احمد پور شرقیہ کو دیا جانے والا گندم خرید کا 91 فیصد ٹارگٹ حاصل کرلیا گیا
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) برساتی موسم کے باعث انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا موسم کی تبدیلی کے باعث پرانی عمارتوں کی دیکھ بھال کا سلسلہ جاری ہےسرکاری اور پراٸیوٹ عمارتیں اور مکانات جو پرانی ہیں ان کے گرنے کا خطرہ ہے اسسٹنٹ کمشنر, موسم برسات میں کئی بوسیدہ عمارتیں گر جاتی ہیں اور جانی نقصان ہوتا ہے الماس صبیح ثاقب دو دن میں شہر بھر کی تمام پرانی مکانات کا ویزٹ کیا جاٸے گا جو عمارتیں گرنے کے دھہانے پر ہوں گی ان کو مسمار کر دیا جاٸے گا بارش کے موسم میں اپنی چھت پر پانی جمع نہ ہونے دیں دیواروں کے اندر پانی کی روک تھام ممکن کریں تاکہ بنیادوں کو نقصان نہ ہو پرانے گھروں کی مرمت اور چھتوں کی دیکھ بھال رکھیں اسسٹنٹ کمشنر الماس صبیح ثاقب کا مزید کہنا تھاحکومت پنجاب کی جانب سے تحصیل احمد پور شرقیہ کو دیا جانے والا گندم خرید کا 91 فیصد ٹارگٹ حاصل کرلیا گیا ہے۔ جبکہ گند م کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن جاری ہے۔ گزشتہ روز تحصیل کے مختلف علاقوں سے چھاپے مار کر گند م کے سولہ ہزار پانچ سو کے تھلے برآمد کرکے محکمہ فوڈ کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گند م کی تحصیل سے باہر سمگلنگ کو روکنے کے لئے ناکے لگا دیئے گئے اور گند م خرید کا ہدف بہت جلد حاصل کر لیا جائے گا۔